عرش کے سائے تلے کون لوگ ہوں گے
یہ اقتسابات ناروے کے شہر شی میں واقع کلچرل مسجد کے خواتین کے درس سے لیے گئے ہیں۔یہ درس محترمہ شفقت نواز صاحبہ نے دیا۔مزید معلومات کے لیے نیچے دیے گئے اکائونٹ میں سوالات بھیجے جا سکتے ہیں۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روائیت ہے کہ نبی پاک نے فرمایا کہ روز محشر گیارہ قسم کے لوگ عرش کے سائے تلے ہوں گے۔
١۔موسم سرماء میں اچھی طرح سے وضو کرنے والے اوراعضائء کو دھونے والے۔
٢۔بارش و آندھی میں مسجد پیدل چل کر نماز کے لیے جانے والے۔
٣۔تحجد کی نماز کی بارہ رکعات ہمیشہ پڑہنے والے۔
٤۔یتیموں پر احسان کرنے والے۔
٥۔بیوہ عورتوں اور مجبور وں کی دستگیری کرنے والے۔
٦۔حقوق الہٰی پورے بجا لانے والے۔
٧۔حرام چیزوں سے بچنے والے۔
٨۔امت مسلماں کے غم کو دور کرنے والے۔
٩۔وہ جو میری امت کو خوش کر دے۔
٠١۔دن رات اکثر کلمہء شہادت کا ذکر کرنے والے۔
١١۔ہر وقت کثرت سے درود بھیجنے والے۔