یاد رفتگاں : بیاد شیر میسور شہید ٹیپو سلطان

احمد علی برقی اعظمی

tipu pic
آزادی کے مردِ مجاہد تھے ٹیپو سلطان

جن کی شجاعت اور شہامت میں ہے الگ پہچان
حیدر علی کے یہ فرزند تھے ان کی طرح شیر میسور

جن کی فداکاری ہے جہاں میں کارِ عظیم الشان
وقت کی ہے اک اہم ضرورت ذہن میں ہو محفوظ

اپنی کتابِ آزادی کا یہ زریں عنوان
اردو اخباروں کے ضمیمے کرتے ہیں ان کو یاد

جان کے شاید اہل وطن ہیں اب اُن سے انجان
صفحۂ ذہن سے نسلِ جواں کے محو نہ ہوجائیںوہ کہیں

چار مئی کو ہنستے ہنستے دے دی جنھوں نے جان
اُن کی قربانی کا صلہ دیں یا کہ نہ دیںپر رکھیں یاد

جذبۂ حُبِّ وطن ہے اُن کا اک آدرش مہان
اُن کے نقوشِ قدم گر ہوں گے اپنے مشعلِ راہ

جاری و ساری رہے گا برقی اُن کا یہ فیضان


اپنا تبصرہ لکھیں