نارویجن پرنٹنگ پریس اکیڈمی Capellen Dam کی جانب سے انڈین چیلنج کے موضوع پر لکھی جانے والی کتاب کے سلسلے میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔یہ کتاب آرلڈ ایگلسن،گائر ہائر اسٹاڈ اور لارش تھورے نے مل کر لکھی ہے۔
پروگرام ستائیس مئی کو صبح آٹھ بجے شروع ہو گا جس میں تمام شرکاء فری میں شرکت کر سکتے ہیں ۔جبکہ متظمین کی جانب سے شرکاء کے لیے ناشتہ ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک سرو کیا جائے گا۔
سیمینار پر مندرجہ ذیل موضوعات پر بحث کی جائے گی
۔نئے انتخابات کے بعد انڈیا کا مستقبل کیا ہو گا؟
۔آنے والے برسوں میں انڈیا کو کن بیرونی اور اندرونی مسائل کا سامنا ہوگا؟
۔کیا مستقبل میں انڈیا چائنا اور امریکہ کی ہم پلہ طاقت بن کر ابھرے گا؟
۔انڈیا ناروے کے لیے کیا اہمیت رکھتا ہے۔
یہ پروگرام اسلو یونیور سٹی میں ہو گاآرلڈ اینگلسن،گائر اسٹاڈ اور لارش تھورے اوسلو یونیوسٹی میں کلچرل اسٹڈی اور اورئینٹل زبانوں کے شعبے میں لیکچرار ہیں۔