اوسلو کے ایک اسکول میں چوروں نے وارڈ روب سے قیمتی جیکٹیں چرا لیں۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول ٹیچرز اسٹاف ایک پارٹی میں مصروف تمام جیکٹیں اسکول کے وارڈروب میں ہینگروں پر موجود تھیں۔یہ جیکٹیں دو ہزار کرائون سے لے کر سات ہزار کرائون تک کی مالیت کی ہیں۔چور غیر محسوس طریقے سے پارٹی ہال میں ٹیچرز کی موجودگی میںو ارڈروب میں گھسے اور تمام قیمتی جیکٹیں چرا کر ایک گاڑی میں بھاگ گئے۔پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔