رپورٹ نمائندہء خصوصی
اردو فلک نیوز ڈیسک
اوسلو کی تنظیم IHSG جس کا مقصد تحفظ برائے صحت عامہ نفسیاتی امراض اور صحتمند طرز حیات میں دوبارہ بحالی ہے کے
کے سربراہ طیب منیر چوہدری اور انکی اہلیہ تسنیم چوہدری نے ممبران کے لیے اوسلو کے مضافات میں اوس کمیونٹی کے دلکش پکنک سپاٹ Black forest, میں سمندر کے کنارے گرل پارٹی کا اہتمام کیا۔گرل پارٹی میں انٹر کلچرل گروپ IKKG ) کی سربراہ غزالہ نسیم اور کثیر ثقافتی گروپ FKKG )ہولملیا کی سربراہ زمرد پروین نے بھی اپنے اپنے ممبران کے ساتھ شرکت کی۔یہ جگہ سمندر کے کنارے واقعہ گھنے جنگل میں تھی۔ گرل پارٹی کے ساتھ ساتھ وہاں موجود قدیم ہٹ میں ٹھہرنے کا بھی انتطام تھا۔گرل پارٹی کے کے انعقاد میں تنظیم کی کارکن آنے گریتانے بھی بھر پور حصہ لیا۔مہمان اپنے ساتھ گرل کرنے کے لوازمات لے کر گئے جبکہ گرل وہاں موجود تھی۔ سب نے مل کر کھانا گرل کیا اور لطف اندوز ہوئے۔
پارٹی میں پاکستانی خاندانوںکے علاوہ دوسرے ممالک کے مہمانوں نے بھی شرکت کی اور پروگرام سے لطف اندوز ہوئے۔آخر میں ینگ گروپ کے ممبرنے ڈھول بجا کر مہمانوں کو لطف اٹھانے کا موقع دیا۔سورج چمکنے کی وجہ سے موسم خوشگوار تھا جس کی وجہ سے پارٹی کا مزہ دوبالا ہو گیا۔