انڈیا میں کینسر پھیلانے والے آموں کا انکشاف

انڈیا میں AMPC مارکیٹ میں آموں کو پکانے کے لیے کینسر پھیلانے والے زہریلے کیمیکل کے استعمال کا انکشاف کیا گیا ہے۔مصدقہ ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے کہ آم کی پیٹیوں میں کیلشیم کاربائیڈ کی تھیلیاں رکھ دی جاتی ہیں جن کی حرارت سے آپ پک جاتے ہیں ۔جیسے ہی کچے آم وں کا رنگ بدلنے لگتا ہے یہ تھیلیاں آم کی پیٹیوں سے نکال لی جاتی ہیں۔جبکہ انڈین فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈ ایکٹ 2006 کے مطابق کیلشیم کاربائیڈ کا استعمال کھانے والی اشیاء میں ممنوع ہے۔
کیلشیم کاربائیڈ سے کینسر ،زہر خورانی اور نوزیا جیسی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
یاد رہے کہ ناروے اور دیگر ممالک میں انڈیا سے بڑی تعداد میں آم امپورٹ کیے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں