ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق نارویجن جیلوں میں غیر ملکی قیدیوں کی تعداد میں پچھلے کئی برسوں سے اضافہ ہوا ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ان قیدیوں کے پاس عام طور سے یہاں کا رہائشی ویزہ نہیں ہوتا ۔لیکن بطور قیدی انہیں دوسرے نارویجن قیدیوںں جیسے حقوق اور سہولتیں دی جاتی ہیں۔جس میں سماجی سہولتیں، گزارہ الائونس،صحت کی دیکھ بھال اور چرچ سروس وغیرہ شامل ہیں۔ انہیں ٹیلیفون کی سہولت بھی ہوتی ہے۔ اور اگر وہ چاہیں تو کام بھی کر سکتے ہیں۔ اگر انہیں لباس خریدنے کے لیے رقم درکار ہومحکمہء روزگار انہیں کام بھی فراہم کرتا ہے۔
پولیس اٹارنی Arne Fjelstad آرنے فیل اسٹاڈ کا کہنا ہے کہ وہ غیر ملکی جنہیں ملک بدر کر دیا جاتا ہے وہ دوبارہ جرائم کرنے ناروے آ جاتے ہیں کیونکہ وہ نارویجن آرام دہ جیلوں سے نہیں ڈرتے۔