مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ مختلف ممالک سے آنے والی کشتیوں میں سوار پناہ گزین اٹلی کی سمندری سیکورٹی عملے نے بچا لیے۔ان میں
سے چار مسافر مردہ پائے گئے۔ اطالوی نیوی فوج اور سیکورٹی کے عملے نے پانی کی لہروں کو کنٹرول کر کے کشتیوں کو ڈوبنے سے بچایا۔یہ مسافر اریتھریا،مصر اور شمالی صحرائی علاقوں سے آئے تھے۔یہ پناہ گزین اٹلی میں پناہ اور روزگار کی تلاش میں آئے تھے۔ان میں سے دو تہائی یورپ کے دوسرے ممالک کی جانب روانہ ہو گئے ۔تاہم اٹلی کے پناہ گزین کیمپ ان پناہ گزینوں کی وجہ سے بھر گئے ہیں۔
جبکہ اطالوی امیگریشن کا محکمہ ان کی درخواستوں کو نمٹانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔اطالوی محکمہء امیگریشن نے دوسرے یورپین ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پناہ گزینوں کو سیٹ کرنے کے سلسلے میں انکی معاونت کریں۔ اس سال چالیس ہزار سے ذیادہ افراد کشتیوں کے ذریعے اٹلی میں لائے گئے ہیں۔