ناروے کے صوبے ہیڈ مارک سے دو بچیاں اس وقت غائب ہو گئیں جب وہ اسکول کے راستے میںتھیں۔تفصیلات کے مطابق ان دونوں بچیوں کو ان کے باپ کے ساتھ ایک گاڑی میں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔پولیس کے مطابق ن دونوں بچیوںکے باپ کو بچیوں کی دیکھ بھال کے لیے نا اہل قرار دیا گیا تھا۔یہ بچیاں اپنے منہ بولے والدین کے ساتھ رہ رہیں تھیں۔عینی شاہدوں کے مطابق گاڑی میں دو آدمی سوار تھے جبکہ ایک شخص منہ بولے والدین کے پاس پون گھنٹے کھڑا رہا تاکہ وہ پولیس کو فون نہ کر سکیں۔پولیس نے بچیوں کی تلاش کے لیے مقامی اور انٹر نیشنل پولیس کو اطلاع دے دی ہے۔