اوسلومیں دو پاکستانی بھائیوں کو جعلسازی کے الزام میں ملک بدر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اوسلو میں مقیم ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا بھائی اس کے پاسپورٹ پر ناروے آیا اور اس کا ڈرائیونگ لائسنس استعمال کرکے ٹیکسی چلاتا رہا۔پولیس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کاروائی کی۔ نارویجن پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی کو جعلسازی میں معاونت کرنے کی سزاء کے طور پر پانچ سال کے لیے ناروے میں داخلہ پر پابندی لگا دی ۔جبکہ جعلی پاسپورٹ پر ناروے آنے اور جعلی لائسنس پر ٹیکسی چلانے والے پاکستانی کو ملک بدر کر دیا گیا۔