خواتین دنیا کی نصف آبادی ہیں جبکہ یہ مردوں کی نسبت سہولیات بھی کم رکھتی ہیں۔ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں عورتوں کی ہونے والی اموات میں امراض قلب دیگر امراض کے مقابلے میں نمایاں ہیں۔حد تو یہ ہے کہ علاج کی بہتر سہولتیں رکھنے والے بیشتر ممالک میں بھی عورتوں کے سب سے بڑے موت کا سبب بننے والے مرض سینے کے کینسر کے مقابلے میں دل کا مرض ذیادہ ہے۔امراج قلب سے مرنے والی خواتین کی تعداد سینے کے کینسر سے مرنے والی عورتوں کے مقابلے میں دوگنی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے عورتوں کے شدت کے ساتھ اس مرض میمبتلاء ہونے کیکئی وجوہات ہیں۔لیکن ان کی اموات کا یک اہم سبب علامات کا مختلف ہونا بھی ہے۔یہ علامات مردوں کے مقابلے میں اس قدر مختلف ہوتی ہیں کہ عام طور سے تجربہ کار ڈاکٹر بھی انہیں نطر انداز کر دیتے ہیں،اور جب ان کواتین پر حملہء قلب ہوتا ہے تو اس قت تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔