سویڈن سے ادارہء منہاج القرآن کے رہنماء شفقت کھٹانہ کا بیان


سٹاک ہوم(عارف کسانہ) سانحہ ماڈل ٹائون لاہو ر حکمران جماعت کے ظلم کا منہ بولتا ثبوت ہے اور انہیں اس ظلم کا حساب دینا ہوگا۔ ہم خون کے ایک ایک قطرہ اور ایک ایک لاٹھی کا حساب لیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب حکمرانوں کو بھی گلو بٹ کی طرح عوامی رد عمل کا سامنا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن سویڈن کے رہنماء شفقت کھٹانہ ایڈووکیٹ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہسٹاک ہوم میں پاکستانی سفارت خانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ شہداء کے لیے قرآن خوانی مورخہ 22 جون بروز اتوار کو پانچ بجے شفقت کھٹانہ ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ نزد فتیا سکول میں منعقد ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں