اسلامی آرگنائیزیشن کے مطابق اوسلو میںمساجد کو ابھی تک نفرت آمیز دھمکیوں کا سامنا ہے۔اسلامی مشاورت کونسل کے جنرل سیکر ٹری مہتاب افسر نے نارویجن اخبار کلاس کیمپ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اوسلو مساجد کو دھمکی آمیز پیغامات مل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان گروپوں کو اسکا فوری نوٹس لینا چاہیے۔اورا سکا حل ڈھونڈنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مولانا نعمت علی شاہ پر نقاب پوش کا حملہ یہ ایک بدترین حملہ تھا اور وہ اس بات پر شکر گزار ہیں کہ نارویجن معاشرے نے ان کا ساتھ دیا ہے۔