ایک پاکستانی ڈاکٹر پر اس وقت چند افراد نے حملہ کر دیا جب وہ ڈیوٹی سے فارغ ہو کر واپس جا رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈاکٹر صوبہ اوسفولڈ کے ہسپتال آشم ہاسپٹل سے گذشتہ روز گھر اپس جا رہا تھاکہ راستے میں ونٹر برو winter Bro کے مقام پرپچھلی گاڑی نے اشاراتی لائٹیں اور ہارن دیا۔
ڈاکٹر نے یہ سوچ کر گاڑی روک دی کہ شائید کوئی مسلہء ہے۔جیسے ہی ڈاکٹر نے گاڑی روکی چند افراد نے اس کے گاڑی سے نکلنے سے پہلے ہی مل کر اس پر مکوں اور گھونسوں سے حملہ کر دیا۔ اس کے ساتھ نا معلوم افراد گالیاں بھی د رہے تھے۔یہ بیان ڈاکٹر نے مقامی نارویجن اخبار کو دیا ۔
ڈاکٹر فوری طور پر گاڑی میں بیٹھ کر جائے وقوعہ سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔تاہم مذکورہ ڈاکٹر کو معمولی خراشیں اور چوٹیں لگی ہیں۔
پولیس کو رپورٹ لکھانے پر پولیس نے اسے نسلی منافرت کا حملہ قرار دیا۔