اردوفلک نیوز ڈیسک
ادارہء تحفظ اطفال کے نفسیاتی شعبے میں کام کرنے والی خاتون آسیہ اسلام نے ناروے میں ان پاکستانی والدین کے نام پیغام دیا ہے جن کے بچے یہ ادارہ اسکولوں یا نرسری اداروں سے لے جاتے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ جو والدین اس ادارے سے اپنے بچے واپس لینا چاہتے ہیں انہں معلوم ہونا چاہیے کہ قانونی طور پر ادارہ ہر صورت میں والدین کو پیشگی وارننگ اور اطلاع دینے کوپابند ہے۔والدین کے پاس بھی یہ حق ہے کہ وہ اپنا بچہ تین مہینے کے اندر اندر اپیل دائر کر کے واپس لے سکتے ہیں۔لیکن بیشتر پاکستانی الدین قانون سے نا واقفیت کی بناء پر کیس نہیں کرتے اور یہ سمجھ لیتے ہیں کہ انکا قصور تھا اور ہار کر بیٹھ جاتے ہیں ۔اس طرح وہ اپنا بچہ کھو دیتے ہیں۔جبکہ اس محکمے کے لوگ بھی بعض اوقات قانون کی پابندی نہیں کرتے لہٰذا بچہ کھونے کے خطرے کی صورت میں یا بعد میں والدین آسیہ اسلام سے رابطہ کرکے اس سلسلے میں فری رہنمائی لے سکتے ہیں۔وہ انہیں قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے رہنمائی کریں گی۔
ضرورتمند والدین اس ای میل یا فون نمبر پر آسیہ اسلام سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
UFN