اس سال ناروے میں ماہ رمضان جون کے آخر میں آنے کی وجہ سے طویل ترین روزے ہوں گے۔ جو کہ ساڑھے انیس گھنٹے کے دورانیہ سے شروع ہوں گے۔ماہر خوراک ہائیدی ہولمن کا کہنا ہے کہ بچوں کو ہر روز اتنا طویل روزہ نہیں رکھنا چاہیے۔بے شک بچے شام کو کافی کچھ کھا لیتے ہیں لیکن گرم موسم کی وجہ سے ان کے جسم میں پانی کی کمی ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ بچوں کے جسم میں انرجی کے حرارے محفوظ رکھنے کی صلاحیت کم ہوتی ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کو کم ٹائم کے لیے روزہ رکھوائیں ۔جو والدین بچوں کو روزہ رکھوانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ اپنے ذاتی ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔
اعلیٰ محمد جو اڑتے گھاتاکے کالج میں استاد کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام میں بچوں پر روزہ فرض نہیں ہے۔اس کے علاوہ ذہنی مریضوںپربھی روزہ فرض نہیں۔مسلمانوں کو ایک دوسرے کو کنٹرول کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ روزہ صرف بندے اور اللہ کا معاملہ ہے۔یہ بات مہتاب افسر نے کہی۔مہتاب افسر اوسلو میں اسلامی مشاورتی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ہیں۔
UN/UFN