طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ روزانہ آدھا گھنٹہ سائیکلنگ،درمیانی رفتار سے چلنا،تیراکی کرنا یا جسم میں آکسیجن بڑہانے والی ورزشیںصحت مند رکھنے میں معاون ہیں۔ان ورزشوں کے نتیجے میں جسم میں سانس لینے کی قوت میں اضافہ ہوتاہے۔آکسیجن پیدا کرنے والی ورزشوں کے دوران تیز تیز اور گہری سانس کے باعث خون میں آکسیجن کی مقدار بڑہنے سے دل کی رفتار میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ ورزشیں جسمانی پٹھوں اور پھیپھڑوں کے دوران خون کو بڑہاتی ہیں۔ان ورزشوں کے نتیجے میںدل ذیادہ مربوط طریقہ سے خون پمپ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق ایروبک ،آکسیجن استعمال کنے والی ورزشیں جسم کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنا کر عمر میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں۔