ناروے نے اپنا دوسرا نگران سیٹلائٹ AISSat-2 لانچ کیا ہے۔یہ سیٹلائٹ روسی اسپیس سنٹر کے لانچنگ پیڈ واقع کاغستان سے کامیابی کے ساتھ خلاء میں چھوڑ اگیا۔ یہ سیٹلائٹ سال 2010 میں چھوڑے جانے والے سیٹلائٹ AISSat-1کا جڑواں سیٹلائٹ ہے۔یہ دونوں سیٹلائٹ نارویجن اور بینالاقوامی بحری ٹریفک اور بحری جہازوں کو کنٹرول کرنتے ہیں۔ یہ سٹلائیٹ ٹریفک مانیٹر نگ کے لیے سیٹلائٹس خودکار سگنلز کا نظام استعمال کرتے ہیں۔یہ سیٹلائٹ مسندری ٹریفک میں ہونے والیممکنہ حادثات اور بحری ٹریفک کے ٹکرائو کو روکنے میں معاونت کرتے ہیں۔اس سیٹلائٹ پروجیکٹ کی تکمیل میں مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اداروں نے مل کر کام کیا ہے۔جبکہ سیٹلائٹ پلیٹ فارم کینیڈا سے خریدا گیا تھا۔ناروے کے سی پورٹ کے ادارے سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی معلومات مختلف مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔سیٹلائیٹ سے حاصل ہونے والی معلومات سے ماہی گیری ،تیل نکالنے کی کمپنیاں ،انسداد بحری قذاقی اور دوسرے ساحلی کمپنیاں فائدہ اٹھا رہی ہیں