سٹاک ہوم(عارف کسانہ) ۔ سویڈن میں عید الفطر 28جولائی بروز پیر کومنائی جارہی ہے۔ اس سلسلہ میں مختلف مساجد اور دیگر مقامات پر نماز عید کے انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے۔ مسجد اہل بیت میسٹا کے خطیب و امام سید ہادی حسن نے کہا کہ وہ ترکی کے سرکاری مذہبی امور کے ادارہ دیانت کے اسلامی کیلنڈر کو اختیار کررہے ہیں جس سے عوام الناس کوچاند کی تاریخ کا پہلے سے علم ہونے سے سہولت میسر آتی ہے اور جسے سویڈن کی بیشتر مساجد نے اپنایا ہوا ہے۔ واضع رہے کہ سویڈن میں ترک مساجد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ خوش آئند بات یہ کہ اس سال سٹاک ہوم مسجد جو کہ سویڈن کے سب سے بڑی مسجد ہے اُس نے سعودی عرب کی پیروی کرنے کی بجائے ترکی کیلنڈر کے مطابق رمضان اور عید منانے کا علان کیا ہے۔ 28 جولائی کو سید ہادی حسن پاکستانی ایسوسی ایشن فتیا میں نماز عید کی امامت کروائیں گے۔ اسی روز مسجد عائشہ کے امام مولانا محمد مسلم شیستا ریکٹ ہال میں نماز عید پڑحائیں گے۔ سٹاک ہوم مسجد، فتیا ترک مسجد، بریدنگ مسجد، مسجد اہل بیت میسٹا اور دیگر مساجد میں بھی 28جولائی کو نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔