غزہ میں فری لانس کام کرنے والے ایک نارویجن ڈاکٹر میڈز گلبرٹ نے اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی بچوں کے بارے میں گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک بچوں کی اتنی بڑی تعداد کو مرتے نہیں دیکھا ۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب لوگوں کو سکون دے جو اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں اورمرنے والے بچوں کی روحوں کو جنت میں سکون ملے۔