سٹاک ہوم (رپورٹ : عارف کسانہ) ایک حالیہ سویڈش طبی تحقیق کے مطابق الکوحل ملے مشروبات کی تھوڑی سی مقدار بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اسی ہزار سے زائد افراد پر ہونی والی طبی تحقیق کو جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیالوجی نے شائع کیا ہے۔ تحقیق کے مطابق وائن اور دیگرزیادہ الکوحل والے مشروبات کی کم مقدار بھی انسانی صحت کے لیے مضر رساں ہے اور ایک سے تین گلاس روازانہ پینے والوں کی بھی صحت بہت متاثر ہوتی ہے البتہ بیئر پینے والے اس سے متاثر نہیں ہوتے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق سالانہ 33لاکھ افراد شراب نوشی سے ہلاک ہوجاتے ہیں اور شراب پینے سے دو سو زائد بیماریوں کے لاحق ہونے کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے جن میں مختلف اقسام کے سرطان اور متعدی بیماریاں شامل ہیں۔