منگل کے روز سے ناروے میں موسم سرماء کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل چکے ہیں۔دوسرے بچوں کے ساتھ ساتھ کم سن نارویجن شہزادی انگریڈ الیگزینڈرا ولیعہد شہزادہ ہاکون کی بیٹی نے بھی پرائیویٹ انگلش میڈیم اسکول شروع کیا جہاں اسکول کے پرنسپل شیل نے دوسرے بچوں کے ساتھ اسے خوش آمدید کہا۔منگل کے روز اوسلو انٹر نیشنل اسکول بیکے استووا میں شہزادی کا پہلا دن تھا۔
شہزادی اسکول میں دوسرے عام بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرے گیاورا سکے ساتھ عام بچوں والا سلوک کیا جائے گا۔یہ بات اسکول کے پرنسپل نے نارویجن خبر رساں ایجنسی اجنسی NTB سے بات کرتے ہوئے کہی۔
شہزادی اور اسکا چھوٹا بھائی اس سال بالترتیب پانچویں اور چہارم کلاس میں پرائیویٹ اسکول شروع کریں گے جبکہ اس سے پہلے دونوں بہن بھائی اپنی رہائش کے قریب واقع اسکول میں تعلیم حاصل کرنے جاتے تھے۔
پچھلے برس جب ولیعہد جوڑے نے اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکول میں تعلیم دلانے کا فیصلہ کیا اس فیصلے کو بہت تنقید کا سامناکرنا پڑا۔ولیعہد جوڑے نے بچوں کی سالانہ فیس کی مد میں اسکول کو دولاکھ کرائون کی ادائیگی کی ہے۔یہ اسکول ناروے میں غیر ملکی خاندانوں کے بچوں کے لیے کھولا گیا تھا ۔اس اسکول میں اکثریت غیرملکی خاندانوں کے بچوں کی ہے۔