یو کرائن پر روسی حملہ

یو کرائن کے ادارہء تحفظ کے سربراہ ویلنٹائن نالیو ا شینکو Valentyn Nalivajtsjenko.نے الزام لگایا ہے کہ جمعہ کی شام کو امدادی سامان سے لدے ہوئے نوے روسی ٹرکوں نے یو کرائن کی سرحد کو پار کیا ہے۔ان ٹرکوں میں بظاہر سامان خو ردو نوش اور سونے کے لیے بستر لدے ہوئے ہیں۔لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ ٹرکوں میں اصلحہ بھی ہو۔یو کرائن کے ادارہ تحفظ کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے اندیشہء نقص امن کے تحت روسی ٹرکوں پرجوابی کاروائی نہیں کی تاہم کسی بھی نا خوشگوار صوتحال کا ذمہ دار روس ہو گا۔ یہ ٹرک یو کرائن کے جس شہر لو ہانسک Luhansk میں اتارے گئے وہاں پہلے ہی روس ی تحریک کے حمائتی اکثریت میں ہیں۔
NRK/ UFN

اپنا تبصرہ لکھیں