اردوفلک نیوز ڈیسک UFN
انیس سالہ فاتین مہدی الحسینی کی بہادری
عراقی نثراد انیس سالہ مسلمان لڑکی مہدی الحسینی نے اوسلو میں پانچ ہزار کا مجمع اکٹھا کر کے اسلامی انتہا پسندتنظیم آئی ایس آئی کے خلاف مظاہرہ کیا اور انتہا پسند تنظیموں کو شیطان کے ساتھی قرار دیا۔انیس سالہ فاتین نے کہا کہ اسلام بے گناہ لوگوں کا خون بہانے کی ہر گز اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے اپنی تقریر میں دہشت گردوں کے رویوں کی شدید مذمت کی۔
سوموار کی شام اوسلو میں تشدد اور انتہا پسندی کے خلاف جلوس نکالا گیا۔جلوس میں اسلامی اسکالرزعلماء اورمخلتف ممالک کے افراد نے حصہ لیا۔جبکہ مسلم ممالک کے افراد نے بھی حصہ لیا۔اس میں پانچ ہزار کے لگ بھگ افراد شامل ہوئے۔یہ جلوس اوسلو کے مرکزی بازار گرن لاند سے شروع ہو کر قومی اسمبلی تک گیا۔جہاں فاتین مہدی الحسینی کی قیادت میں ناروے کی وزیر عظم ارنا سولبرگ کی خدمت میں تخریب کاری اور انتہا پسندی کے خلاف ایک عرضداشت پیش کی گئی ۔نارویجن میڈیا نے اس بہادر لڑکی کی تقریر اور حوصلے کو سراہااور بھر پور کوریج دی ۔