نارویجن حکومت نے لانڈری کے شعبے میں کی جانے والی ہڑتال کو روک دیا۔حکومت نے ہڑتالیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے تنخواہ متعین کرنے کے بورڈ سے رجوع کیا ہے۔جمعہ کے روز ایک سو نوے ہڑتالی لانڈری اور صفائی کے شعبے میں ہڑتال پر چلے گئے۔یہ ہڑتال برگن ٹرونڈھائم اور ستوانگر کے شہروں میں تنخواہیں بڑہانے کے مطالبے کے لیے کی گئی تھی۔کئی لانڈری کی دوکانیں ہوٹلوں اور ہسپتالوں کے لیے کام کرتی ہیں۔ہیلتھ بورڈ نے یہ فیصلہ کیا کہ یہ ہڑتال صحت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔اس لیے کہ کئی ہسپتالوں سے اس کے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔
NRK/UFN