اوسلو میں آرٹ اسکول کے آٹھ فیصد طلباء مختلف قسم کا نشہ استعمال کرتے ہیں۔یہ اعداد و شمار طلباء کی فلاح و بہبود اور صحت کے ادارے نے سال دو ہزار چودہ کے لیے حاصل کیے ہیں۔جبکہ یہ اعدادو شمار اوسلو کے آرکیٹیکچر اسکول کے طلباء کے نشہ کے رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔ناروے کے مختلف آرٹ اسکولوں کے طلباء نے بتایا کہ وہ پچھلے چھ ماہ میںہشیش اور میری جوانہ جیسے نشے استعمال کرتے رہے ہیں۔
جبکہ اوسلو یونیورسٹی اور اوسلو کالج میں نشہ استعمال کرنے کا تناسب چار اعشاریہ نو فیصداور دو اعشاریہ پانچ فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ نارویجن ڈرگ انسٹیٹیوٹ کے لیے یہ بات باعث حیرت نہیں ہے کہ آرٹ اسٹوڈنٹ دوسرے طلباء کی نسبت ذیادہ منشیات استعمال کرتے ہیں۔تحقیقی ادارے کے رکن سٹورال نور لنڈ turla Nordlund S کا کہنا ہے کہ یہ ایک کلاسک کیس ہے جو اس طرح کی تعلیم کا حصہ ہے۔