عائشہ خان
معروف مغربی ماہر نفسیات نینا چیپل کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو سماجی خدمات میں بھرپور حصہ لیتے ہیںاور دوسروں کے لیے اپنے آپ کو وقف کر دیتے ہیںوہ صحتمند اور خوشیوں سے بھرپور زندگی گزارتے ہیں۔اس سے ایک طرف تو انکا حلقہء احباب وسیع ہوتا ہے اور دوسری طرف لوگوں کی مدد کرنے سے قلبی سکون بھی ملتا ہے۔یہ ضروری نہیں کہ صرف مالی طور پر ہی کسی کی مدد کی جائے۔کوئی اچھی بات کہنا ہر ایک کے کام آناکسی بیمار کی تیمار داری کرنا اور راستے سے رکاوٹ دور کر دینا بھی مدد کے زمرے میں آتا ہے۔دوسروں کی مدد کرنے سے انسان کو بے مثال خوشی اور روحانی سکون ملتاہے جس سے اس کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
UFN