نارویجن عورت کو کوکین کی اسمگلنگ کے الزام میں دس سال کی قید

اکیاون سالہ نارویجن عورت کو Ecuador ایکوا ڈور میں نشہ کی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار کر کے عدالت میں مقدمہ چلایا گیا ۔نارویجن عورت کو جرم ثابت ہونے پر دس برس قید کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نارویجن عورت انٹر نیٹ پر ایک شخص س ے متعارف ہوئی۔وہ اسے ملنے ایکواڈورگئی۔جہاں اس شخص نے اسے گھر جاتے ہوئے اپنا بریف کیس پکڑایا جس میں بقول اس کے کاغذات رکھے ہوئے تھے۔مگر درحقیقت اس بریف کیس میں تین کلو کوکین موجود تھی۔اس عورت کو اس سال فروری میں زیر حراست لے لیا گیا اور اب عدالت نے اسے سزا سنائی ہے۔اس عورت کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتی تھی کہ بریف کیس میں کوکین ہے اور نہ ہی اس نے کبھی کوکین استعمال کی اور نہ کبھی بیچی۔
مقدمہ کی کاروائی تین گھنٹے تک کی گئی۔
اکیاون سالہ عورت کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ اپیل کریں گے کہ اس عورت کو ناروے کی جیل میں منتقل کیا جائے لیکن اکواڈور اور ناروے کے درمیان ایساکوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں