کھاریاں( ) اسلام سخاوت عثمان غنی رضی اللہ عنہ پر تا قیامت نازاں رہے گا۔سیدنا عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ نے سید الانبیاء ۖ سے دو مرتبہ جنت حاصل فرمائی ہے ۔ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے صبر و استقلال ، سخاوت و دیانت ، مخلوق خدا کی خدمت و فلاح سے خلافتِ اسلامیہ کو زینت و کامیابی دی۔نبی کریم ۖنے اپنے دستِ مبارک کو عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ قرار دے کر خلیفہ سوئم کو دنیا میں سب سے ممتاز بنا دیا ۔حکمران یوم شہادت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو سرکاری سطح پر منانے اور عام تعطیل کرنے کا اعلان کریں ۔ 18ذوالحجہ یوم شہادت عثمان غنی رضی اللہ عنہ پر ملتِ اسلامیہ کو بھر پور خراج عقید ت کیلئے کانفرنسز و سیمینار عظمت عثمان غنی رضیاللہ عنہ منعقد کر کے نسل نو کو اپنے اسلاف کے کارناموں سے روشناس کرانا چاہیے ۔نصاب تعلیم سے مغربی فرسودہ عشقیہ کہانیاں نکال کر سیرتِ خلفافت اسلامیہ کے روشن و حسین پہلوشامل کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار قائدہ تحریک اویسیہ پاکستان و صوبائی امیر عالمی تنظیم اہلسنت پنجاب علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے گدی گڑھا میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی ۖ پر عظمت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے عنوان پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ محفل میلاد مصطفےٰ ۖ کی صدارت پیر سید محمود الحسن شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ طاہر شریف نے فرمائی جبکہ ڈاکٹر عرفان بادشاہ قاسمی، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،چوہدری عمران سکندر، محمد محسن اویسی، صاحبزادہ عاصم بشیر اویسی مہمان خصوصی تھے۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی نے کہا خلیفۂ سوئم سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ سابقون الاولون اور ذوالحجرتین ہیں ۔ ابتدائے اسلام سے لے کر خلافت تک سر بلندی اسلام اور فروغ دین محمدی ۖ کیلئے آپ کی خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ بیر رومہ کی خریداری ، غزوۂ تبوک میں مالی معاونت اور ہر مشکل وقت میں اپنے جان و مال سے جانثاریٔ مصطفےٰ ۖ آپ کی سیرت کے درخشندہ پہلو ہیں ۔ آج امت مسلمہ عربی و عجمی ،علاقائی و لسانی، رنگ و نسل اور قبائل کے امتیازات میں بٹ کر اپنا رعب و دبدبہ ختم کرتی جا رہی ہے۔ پاکسانی قوم کے باہمی انتشار نے بھارت کو کنٹرول لائن پر بار بار جارحیت کا موقعہ فراہم کیا ہے ۔عالمی برادری بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے ۔ پاکستانی قوم خلفائے راشدین کی پاکیزہ سیرت کو اپنا غلبۂ اسلام اور سر بلندیٔ پاکستان کیلئے متحد ہو جائے ۔ انہوں نے سیاستدانوں اپیل کی کہ عوام کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھانا بند کریں اور ملک و مل کی ترقی کیلئے سیرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ پر عمل کیا جائے ۔ اس موقعہ پر دیگر علمائے کرام اور نعت خوانان بھی موجود تھے۔
جاری کردہ:حافظ محمد عرفان اسلام اویسی انچارج میڈیا سیل تحریک اویسیہ پاکستان موبائل نمبر0306-6339369