editor on میری دو دنیائیں: ایک عشق، ایک تحفظ: “اسی لیے میرا خواب ہے کہ ناروے میں رہتے ہوئے بھی اپنے گاؤں میں ایک “سینٹر آف ایکسیلنس”قائم کروں— جہاں…” اپریل 19, 14:10
شازیہ عندلیب on وقت کے پار ( قسط نمبر ایک): “لا جواب بہت زبردست پر سرار کہانی ۔۔۔ وقت کے دھارے پہ بہتی —ساعتوں کی لہروں پہ ابھرتی ڈوبتی نائو…” اپریل 19, 13:20
Shahla Gondal on میری ہم جولیاں: “آپ لکھنے والے نہیں دیکھنے اور سننے والے دور میں ملے ہیں نظم کو دوبارہ پڑھئیے 😍” اپریل 17, 06:08
سیّدضمیر جعفری
مرتبہ فاطمہ فلک
حبیبی حیٰ حیٰ حبیبی حٰی حٰی
اب بھی نہیں لگایافائل کو تونے پہیہ
اور مفت میں نہ ہو گا یہ کام میرے بھیا
ہے اب بھی وقت کر لے چپ چاپ مک مکیئا
پھر بعد میں نہ کہنا جب ڈوب جائے نیّا
حبیبیبی حٰی حٰی حبیبی حٰی حٰی
بہتر ہے اب سیاست کا ہی لگا لے ٹھیا
اس کاروبار میں ہے چوکھا ہی گھم گھمیا
لاگت تو ہے چونّی اور آمدن روپّیا
اوپر سے ہر سہولت ہو گی تجھے مہیاء
حبیبی حیٰ حیٰ حبیبی حیٰ حیٰ
پولیس کر رہی ہے تھانے میں ٹھک ٹھکیّا
یا گا رہا ہے ڈھولک کی تھاپ پر گویّا
یہ راز کھولنے کا جس نے کیاتہیہ
رویّا وتاً ویاً رویّا وتاً ویّا
حبیبی حیٰ حبیبی حیٰ حیٰ
Recent Comments