مستقبل میں ایک تہائی ملازمتیں شعبہء صحت میں

ایک سروے رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار ساٹھ میں ناروے میں ایک تہائی ملازمتیں صحت کے شعبے میں ہوں گی۔اس کی وجہ ی ہے کہ ناروے کا معیار صحت دن بدن اچھا ہو رہا ہے اور اس وجہ سے یہاں معمر افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے ۔جس کی وجہ سے شعہء صحت میں خالی آسامیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔
شعبہء اعدادو شمارکے اراکین اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ یہاں رہنے والے خاندانوں میں معمر افراد کی دیکھ بھال کس طرح کی جاتی ہے۔اس جائزے میں یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ شعبہء صحت کو کس طرح کے چیلنجز کا سامنا ہو گا۔شعبہء اعدادو شمار کے رکن ہولموئے کا کہنا ہے کہ معاشرے میں دولت میں اجافے کے ساتھ ساتھ صحت کے معیار میں بھی اضافہ کی توقع کی جاتی ہے۔تاہم خاندانی سطح پر بڑی عمر کے افراد کا اضافہ اس قدر نہیں محسوس کیا جائے گا جس قدر کہ معاشرتی اور حکومتی سطح پر۔ان افراد کے اخراجات کی ذمہ داری پنشن کی مد میں محفوظ رقم سے پوری کی جائے گی تاہم ایک جمہوری حکومت کے لیے اتے بڑے اخراجات کو پورا کرنا مشکل نظر آتا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں