جمعرات کے روز سولہ فلائٹیں مختلف ہوائی اڈون پر وقت پر واز کرنے سے قاصر رہیں۔اس کی وجہ ایک بڑی تبدیلی تھی جو کہ مشرقی ناروے میں ٹرونڈھائم سٹی کے صوبہ جنوبی ٹرونڈھے لاگ سے عمل میں لائی گئی۔اس سالسلے میں بڑے ہوائی اڈوںپر اس تبدیلی کا اثر خاص طور پر نوٹ کیا گیا۔ان تبدیلیوں نے ٹرونڈھائم ،برگن کو متاثر کیا۔ایوی نور کی دائیریکٹر کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں سے ہوائی ٹریفک پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ایوی نور نے کچھ بہتری کی امید ظاہر کی ہے تا ہم جہازایک گھنٹہ تک کی تاخیر سے پرواز کر سکتا ہے لیکن ٹرونڈھائم میں ہوائی جہاز نسبتاً کم تاخیر سے پہنچنے کا امکان ہے۔
جبکہ گارڈیمون پر دوسرے ہوائی اڈوں کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر متوقع ہے۔لیکن اس ئیر پورٹ پر اس وجہ سے کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اس لیے یہاں تاخیر کی وجہ سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔