جیسے ہی نارویجن پولیس ہتھیاروں سے لیس ہوئی ہے سیکورٹی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس سال ناروے میں اسلامی تنظیم کی جانب سے دہشت گردی کے امکان میں ساٹھ سے اسی فیصد تک ذیادہ اضافہ ہوا ہے۔سیکورٹی پولیس نے ایک نوٹس کے ذریعے حکومت کو اس خطرے سے آگاہ کیا ہے کہ اگلے سال میں ناروے کو ساٹھ سے نوے فیصد ذائد دہشت گردی کے خدشے کاسامناہے۔
سیکورٹی پولیس کے سربراہ مارٹن Martin Berntsen کا کہنا ہے کہ اب دہشت گردی کا خطرہ ہمیشہ سے ذیادہ ہے تا ہم اسکے ممکنات کو فیصد کے حساب سے متعین کرنا مشکل ہے۔
سیکورٹی پولیس نے یہ نتائج نارویجن خفیہ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ سے اخذ کیے ہیں۔
NTB/ UFN