یہ غیر معروف ساگ نہیں ہے۔مگر پالک کی مانند اور اسی خاندان کا مشہور ساگ ہے۔نمکیات فولاد اور وٹامن سی اس کے اجزاء ہیں جب کہ اس کا مزاج گرم تر ہے۔اسے تمام سبزیوں کی مانند پکا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔کرم کا ساگ کھانا ہضم کرتا ہے ۔جسم کو فربہ کرتا ہے اور جسم سے ریح خارج کرتا ہے۔جسم کی حرارت قائم رکھتا ہے۔اور پٹھوں کو طاقت دیتا ہے۔معدہ کو نرم کرتا ہے اور قبض کشاء ہے۔
عام جسمانی کمزاری دور کرنے میں یہ ساگ بے مثال ہے۔اعصاب کو طاقتور بنا کر قوت میں اضافہ کرتا
احتیاط
جن لوگوں کا گلا خراب ہو یا نزلہ زکام کی شکائیت ہو انہیں یہ ساگ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔جبکہ تپ دق کے مریض کے لیے بھی یہ ساگ نقصان دہ ہے۔