رپورٹ وسیم ساحل
حال ہی میں ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کا2012ءمیں آنے والی اکشے کمار کی فلم ’او
مائی گاڈ‘ سے موازنہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ دونوں فلموں کے سکرپٹ میں پائی جانے وال یک سانیت ہے۔اس بات کے بعد ایک بھارتی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ عامرخان ، فلم پروڈیوسرز راج کمار ہریانی اور ودہو ونود چوپڑا نے ’او مائی گاڈ‘ کے پروڈیوسر امیش شکلا اور اکشے کمارکو 8کروڑ بھارتی روپے(تقریباً 13کروڑ پاکستانی روپے) کی آفر کی تھی کہ وہ یہ فلم نہ بنائیں لیکن انہوں نے یہ آفر رد کردی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریلیز ہونے کے دو دن کے اندر ہی عامر خان کی فلم نے 50کروڑ بھارتی روپے کما لیے ہیں