خوشیاں منانے کے تیاریاں اور۔۔۔۔۔۔۔ دل ہو گیا غمگین
رپورٹ وسیم ساحل
سزا یافتہ امریکی مجرم کی جب 30 لاکھ ڈالر (تقریباً 30 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری نکل آئی تو وہ ابھی خوشیاں منانے کی تیاری کر رہا تھا کہ دو نوعمر بھائی اس الزام کے ساتھ سامنے آ گئے کہ اس شخص نے ان کے ساتھ بھی زیادتی کی تھی اور بھاری ہرجانے کا دعویٰ کر دیا۔
ڈیل پول نامی شخص کو 1999ءمیں نوعمر بچوں کے ساتھ زیادتی کے جرم پر 10 سال کیلئے زیر نگرانی رکھا گیا لیکن جب اس نے مناسب رویے کا مظاہرہ نہ کیا تو 2003ءمیں اسے تین سال قید کی سزا دے دی گئی۔ڈیل آج کل اپنی ماں کی ٹیکسی کمپنی میں کام کرتا ہے اور ٹیکسی چلاتا ہے۔ اس نے 20 ڈالر ( 2,000 پاکستانی روپے) کا لاٹری ٹکٹ خریدا جس سے 30 کروڑ کا انعام نکل آیا۔ انعام کی خبر پھیلنے پر نئے الزامات بھی سامنے آ گئے اور ابھی مزید متاثرین سامنے آنے کا خدش
محروم ہو سکتا ہے۔ ڈیل انتہائی غصے میں ہے اور اس کی طرف سے نئے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔
ہ بھی ظاہر کیا گیا ہے اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیل کی خوشیاں شروع ہونے سے پہلے ہی دم توڑ سکتی ہیں اور وہ ہرجانے ادا کرتے کرتے اپنی ساری رقم سے بھی’