چینی ٹرانسپورٹر کی اوسلو ٹرانسپورٹ میں دلچسپی

ہانگ کانگ کے سب وے ٹراسپورٹر اوسلو ائیرپورٹ کی ایکسپریس ٹرین اور اوسلو میٹرو میں کاروباری دلچسپی لے رہے ہیں۔اسی چینی کمپنی نے پانچ برس پہلے سویڈن کے ٹرانسپورٹ سسٹم کے مالکانہ حقوق حاصل کیے تھے۔
چینی ٹرانسپورٹ کے مالکان کا کہنا ہے کہ وہ شمالی میٹرو ٹرانسپورٹ میں کاروباری شمولیت کرنا چاہتے ہیں۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس علاقے میں کرپشن اور بے ایمانی بہت کم ہے۔اس سلسلے میںعلاقے میں ٹرانسپورٹ سسٹم کو نجی ملکیت میں دینے اور سرمایہ کاری کے لیے بات چیت شروع ہو چکی ہے۔
مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے چینی سی او پیٹر نے کہا کہ ہم نے استاک ہوم میں جو میٹرو سروس دی ہے اسکی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے معیار میں اضافہ ہوا ہے۔
جبکہ نارویجن ٹرانسپورٹ کمشنر گوری میلبی Guri Melby نے کہا کہ ابھی اوسلو ٹرانسپورٹ کو نجی اداروں کی ملکیت میں دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ ایک اور جائزے کے بعد کیا جائے گا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں