ایک فرانسیسی ویب سائٹ کے مطابق ڈنمارک اور ناروے دہشت گردی کا اگلا نشانہ ہونے کا امکان ہے۔نارویجن سیکورٹی شعبہ کا کہنا ہے کہ وہ اس دھمکی کو پہچانتے ہیں۔اس فرانسیسی ویب سائٹ پر ڈنمارک اور ناروے میں اگلی دہشت گردی کی نشاندہی کی گئی ہے۔جو کہ پیرس میں حملے کے فوراً بعد جاری کی گئی۔یہ خبر سب سے پہلے نارویجن ٹی وی چینل این آر کے نے دی۔
نارویجن سیکورٹی اہلکاروںکے مطابق وہ اس قسم کی دھمکی آمیز میلز دیکھتے رہتے ہیں جن کا مضمون اس قسم کا ہوتا ہے کہ اگلا نشانہ ناروے ہو گا۔ ناروے میں کچھ ہو گا۔جس کا مطلب یہ لیا جاتا ہے کہ یہاں دہشت گردی کا امکان ہے لیکن اکثر ایسا کچھ نہیں ہوتا۔یہ بات سیکورٹی کے سینئیر مشیر Siv Alsén سیو آلسن نے نارویجن نیوز ایجنسی سے بات چیت کے دوران کہی۔
پیرس میں ہونے والے حملوں کا خاتمہ اس وقت ہوا جب پولیس نے مداخلت کی۔نارویجن سیکورٹی پولیس نے موسم گرماء میں ملنے والی دھمکیوں سے جس امکان کا اندازہ لگایا تھا وہ پیرس کے اسی حملے سے ملتا جلتا تھا۔
NTB/UFN