جیسی کرنی ویسی بھرنی‎ waseem hyder

وسیم ساحل

سڈنی (نیوز ڈیسک) خاوند کی بے وفائی پر مشتعل ہو کر ایک آسٹریلوی خاتون نے اسے خوب اچھا سبق سکھانے کی ٹھانی اور اس کی کروڑوں کی کار محض چند ہزار ڈالر میں بیچنے کی پیشکش کر دی۔ خاتون نے ویب سائٹ Revengo Sales پر اشتہار دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے خاوند کی 1,50,000 ڈالر (تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے) کی گاڑی صرف 20,000 ڈالر (تقریباً 20لاکھ روپے) میں بیچنا چاہتی ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ ان کا خاوند کچھ غلط کر رہا ہے لیکن اس کا ہمیشہ سے یہی کہنا تھا کہ وہ دوستوں کے ساتھ تاش کھیلنے کیلئے رات باہر گزار دیتا تھا۔ خاتون نے جب ایک رات جاسوسی کی تو خاوند کو ایک سنہرے بالوں والی حسینہ کے ساتھ موج مستی کرتے پکڑ لیا۔ وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ ان کی شادی کو 25 سال ہو چکے تھے لیکن خاوند نے ایسی گھٹیا حرکت کی ہے کہ علیحدگی بھی ضروری ہو گئی اور اسے سبق سکھانے کیلئے اس کی کار بھی معمولی قیمت پر بیچنا ضروری ہو گئی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ 20,000 ڈالر میں وہ یورپ کا دورہ کریں گی اور  ویسا ہی وقت گزاریں گی جیسا کہ ان کے سابقہ خاوند اپنی

اپنا تبصرہ لکھیں