سن دو ہزار چودہ کے اعدا د و شمار کے مطابق پچھلے برس نارویجن پولیس اپنے مقرر کردہ احداف سے ذیادہ جرائم کے کیسز حل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔آج شام کو پولیس ڈائیریکٹر ناروے کے تمام ستائیس پولیس اسٹیشنوں میں رجسٹر کیے جانے والے جرام کیسز کے بارے میں رپورٹ جاری کریںگے۔اس رپورٹ تک نارویجن اخبار وی جی VG کی رسائی ہو سکی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق پچھلے برسوں کے مقابلے میں ناروے میں رہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔پچھلے برسوں کے مقابلے میں چوریوں میں کمی میں بائیس ہزار وارداتوں کے مقابلے میں سن دو ہزار چودہ میں سولہ ہزار کے لگ بھگ رہزنی اور چوریوں کی وارداتیں ریکارڈ کی گئیں۔اس طرح سن دو ہزار چودہ میں پچھلے سال کے مقابلے میں آٹھ ہزار وارداتیںکم ہوئی ہیں۔
اوسلو میں چوریوں کی وارداتوں میں کمی کا یہ رجحان پولیس کے ناکے لگانے کے بعد دیکھنے میں آیا ہے جو کہ نہائیت خوش آئند بات ہے۔یہ بات پولیس ڈائیریکٹریٹ کے جسٹس منسٹر آندرس آنندسن Anders Anundsen نے ایک پریس کانفرنس میں کہی۔
NTB/UFN