پیرس میں مغوی رہا ملزم گرفتار

پیرس کے باہر واقع پوسٹ آفس میں داخل ہونے والے ملزمان نے کارکنوں کو اغواء کر لیا۔ہے۔اس پوسٹ آفس میں اغواء کیے جانے والے افراد کو رہا کر دیا گیا ہے ۔جبکہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ گرفتاری پیرس سے باہر ایک پوسٹ آفس میں عمل میں آئی ہے۔گرفتار کیے جانے والے افرا دکی تعدا دو سے پانچ تک بتائی گئی ہے۔ان میں سے ایک ملزم جو کہ نفسایاتی مریض ہے،اسے پولیس پہلے سے پہچانتی ہے۔اغواء کنندگان کے پوسٹ آفس پر حملے کے وقت کئی لوگ جائے وقوعہ سے بھاگ گئے تھے۔ملزمان پوسٹ آفس میں دوپہر کے ایک بجے داخل ہوئے۔اس کے بارے میں پولیس کو شبہ تھا ملزمان آفس میںڈاکے کی غرض سے داخل ہوئے تھے۔یہ شبہ غلط تھا بلکہ یہ کاروائی محبت میں ناکامی کا نتیجہ معلوم ہوتی تھی۔بقول نارویجن خبر رساں ایجنسی کے۔
اخبار وی جی کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے پولیس اسٹیشن خود فون کر کے اطلاع دی کہ اس کے پاس اصلحہ ہے اور اسے گرفتار کیا جائے۔جبکہ پچھلے جمعہ کے روز دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم اس واقعہ کا تعلق فرانس کی دہشت گردی سے کسی طرح بھی نہیں جوڑا جا سکتا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں