ناروے کی شہری ناہید اختر گزشتہ روز برگن کے ہسپتال میں طویل عرصہ زیر علاج رہنے کے بعد وفات پا گئیں۔ناہید اختر پاکستان میں کئی ماہ سے اپنے آبائی گائوں میں مقیم تھیں۔ان کے گھر والوں کے مطابق ان کے گھر میں چوری کی غرض سے داخل ہونے والے ملزم نے گھر میں داخل ہو کر ناہید پر تیل چھڑکا اور آگ لگا دی۔اطلاع ملنے پر نارویجن ایمبولنس جہاز میں انہیں ناروے کے برگن ہسپتال میں منتقل کیا گیا ۔جہاں طویل عرصہ تک ان کا علاج ہوتا رہا۔مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں اور گذشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔
ناہید ایک خوش الحان نعت گو تھیں ۔وہ میلاد کی محفلوں میں اپنی خوش الحانی کی وجہ سے مقبول تھیں۔ناہید کے گھر والوں نے تمام پاکستانی احباب سے ان کے لیے مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔
UFN