سٹاک ہوم(عارف کسانہنمائدہ خصوصی) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پانچ فروری کو شام ساڑھے پانچ بجے سفارت خانہ پاکستان سٹاک ہوم میں ایک پروقار تقریب منعقد ہورہی ہے ۔ اس مرتبہ اس تقریب میں شرکت کے لیے خواتین کو بھی دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں اور اس توقع کا اظہار کیا جارہا ہے کہ خواتین بھی اس میں شریک ہوں گی۔ سویڈن میں پاکستان کے سفیر جناب طارق ضمیر نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ بھی سفارت خانے میں ہونے والی عوامی تقریبات میں خواتین کومدعو کیا جائے گا۔