گرمسٹاڈمیں بچوں کے تحفظ کیلیے دنیا کے پہلے سینٹر کا قیام

گرمسٹاڈ میں Stine Sofie اسٹینے صوفیہ فائونڈیشن نے تشدد اور ظلم کے شکار بچوں کے لیے ایک سنٹر قائم کیا ہے۔اگلے سال انیس مئی کو نئے سینٹر میں پانچ سو مظلوم بچوں کی گنجائش ہو گی جنہیں ان کی حفاظت کرنے اور خیال رکھنے والے افراد مہیاء کیے جائیں گے۔انیس مئی کی تاریخ کرستیانسن میں دو بہنوں کو تشددکے نتیجے میں ہلاک کیے جانے کی یاد میں رکھی گئی ہے۔اس سینٹر میں بچوں کو خوش رہنے کی ٹریننگ دی جائے گی ۔یہ ٹریننگ ان بچوں کو دی جائے گی جو کسی قسم کے تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔یا پھر وہ کسی قسم کے واقعہ کے عینی شاہد ہیں۔یہ بات فائونڈیشن کے سربراہ Ada Sofie Austegardادا صوفیہ نے ایک بیان میں کہی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں