فروغ علم و اب کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی 

 
کیلگری ۔کینیڈا ۔۱۳۔فروی ۲۰۱۵۔ڈائریکٹر میڈیا شریف اکیڈمی کے مطابق شریف اکیڈمی کے وفد کی ملاقات مسٹر محمد امیری ممبر آف لیجسلیٹو اسمبلی سے اُنکے دفتر میں ملاقات ہوئی ، مسٹر محمد امیری جو شریف اکیڈمی کے افتتاحی پروگرام میں اپنے سرکاری دورے کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے اور اپنا تحریری پیغام ارسال کیا ۔بعد ازاں ان کی جانب سے اس ملاقات کا اہتمام کیا گیا ۔ اکیڈمی کی ڈائریکٹر البرٹا محترمہ امتہ المتین خان نے اکیڈمی کی جانب سے سرٹیفکیٹ آف آنرز پیش کیا ،شفیق مراد کا پیغام پہنچایا اور اُن کی اکیڈمی کے مقاصد میں گہری دلچسپی پر شکریہ ادا کیا ، جبکہ شریف اکیڈمی کے ممبر آف ایڈوائزری کونسل جناب علی راجپوت نے اکیڈمی کاتعارف کروایا اور سابقہ 5سالہ کارکردگی کا اجمالی جائزہ پیش کرتے ہوئے اکیڈمی کا تعارفی لٹریچر پیش کیا ،مسٹر محمد امیری جو کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی ایک عرصہ سے خدمت کر رہے ہیں ، شریف اکیڈمی کے مقاصد پر گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ،ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور اکیڈمی کے وفد کو تحائف کے ساتھ رخصت کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں