وسیم ساحل
محبت کے متلاشی افراد اکثر اس وجہ سے بھی ناکامی کا منہ دیکھنا
پڑتا ہے کہ انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ کوئی انہیں پیار کا پیغام دے رہا ہے۔ امریکہ کی یونیورسٹی آف کنساس کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو پیار کی علامات کی پہچان ہو تو آپ محض 12 منٹ میں محبوب کی تلاش میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹر جنیوی پال کا کہنا ہے کہ اگر کوئی آپ میں دلچسپی رکھتا ہے تو وہ مندرجہ ذیل طریقوں سے اس کا اظہار کرے گا یا دوسری صورت میں آپ کسی کا دل جیتنے کیلئے ان علامتوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔
1 سے 3 منٹ:۔ اگر کوئی آپ میں دلچسپی رکھتا ہے تو گفتگو کے پہلے تین منٹ میں اس کی طرف سے آپ کیلئے کوئی تعریفی کلمہ آ سکتا ہے، آپ کی کسی بات کی حوصلہ افزائی کی جا سکتی ہے یا پھر محبت کی پہلی نظر سے آپ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
4 سے 6 منٹ:۔ تعریفی انداز جاری رہتا ہے اور بے تکلفی میں بھی اضافہ نظر آتا ہے۔ آپ میں دلچسپی رکھنے والا شخص اب قدرے زیادہ پرسکون نظر آئے گا اور بات کرتے وقت ہاتھوں کے اشاروں کو بھی استعمال کرے گا خصوصاً ہتھیلیاں کھلی رکھے گا۔
7 سے 9 منٹ:۔اب تعریفی جملوں کا اختتام ہو گا اور مرد صنف مخالف کی طرف زیادہ گہری نظر ڈالے گا جبکہ خاتون جس میں دلچسپی رکھتی ہے تو اپنے بارے میں قدرے زیادہ کھل کر بتائے گی۔
10سے12 منٹ:۔ تقریباً 12 منٹ میں خواتین کھل کر اور پرسکون انداز میں گفتگو شروع کر دیتی ہیں اور خوش نظر آتی ہیں۔ اس دوران وہ اپنی ہتھیلیوں کو بھی کھلا رکھتی ہیں۔ اگر آپ کی بھی کسی سے 12 منٹ کی گفتگو اسی انداز میں آگے بڑھے تو اس بات کا غالب امکان ہے کہ آپ کو محبت میں ہمسفر مل چکا ہے۔