وسیم ساحل
لوگ اپنی روزمرہ زندگی میں خوشگوار تبدیلی کیلئے اچھے اچھے ہوٹلوں کا رخ کرتے ہیں مگر سویڈن کے ایک ہوٹل میں جانے والوں کو پرآسائش کمروں کے بجائے درختوں کے نیچے، کسی فٹ پاتھ پر یا کسی ویران عمارت میں قیام کی پیشکش کی جا تی ہے۔
گوتھن برگ شہر میں فاکٹم ہوٹل کے نام سے ایک دلچسپ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد بے گھر لوگوں کی زندگی سے عام لوگوں کو روشناس کروانا ہے جبکہ اس پراجیکٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو بھی بے گھر لوگوں کی فلاح کیلئے خرچ کیا جاتا ہے۔ فاکٹم ہوٹل پراجیکٹ کے تحت ایک خصوصی ویب سائٹ قائم کی گئی ہے جس پر کسی بھی عام ہوٹل کی طرح بکنگ کروانا ضروری ہوتا ہے لیکن بکنگ کروانے کے بعد کسٹمر جب مطلوبہ جگہ پر پہنچتا ہے تو وہاں نا صرف یہ کہ کوئی ہوٹل نہیں ہوتا بلکہ ایک ایسی جگہ قیام کیلئے پیش کی جاتی ہے کہ جہاں عام حالات میں رہنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کی پیشکش ناقابل یقین اور عجیب و غریب ہے لیکن لوگ بڑی تعداد میں ان سے رابطہ کرتے ہیں اور بے گھر لوگوں کی طرح کھلے آسمان کے نیچے یا کسی پرانی عمارت میں وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ ہوٹل کی طرف سے شہر میں دس مختلف جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں فٹ پاتھ بھی شامل ہیں ، دور دراز جنگلی مقامات بھی شامل ہیں جبکہ پلوں کے نیچے موجود جگہیں بھی قیام کیلئے پیش کی جا رہی ہیں۔ ہوٹل میں قیام کیلئے 10 ڈالر (تقریباً 1,000 پاکستانی روپے) کی قلیل رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔ یہ رقم فاکٹم میگزین کو عطیہ کی جاتی ہے اور بے گھر لوگ اس میگزین کی فروخت سے اپنے روزمرہ اخراجات پورے کرتے ہیں۔ اس پراجیکٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گوتھن برگ شہر میں 4,300 سے زائد ے گھر لوگ موجود ہیں اور یہ پراجیکٹ ان کی مدد کیلئے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
Waseem Haider
Wo Log insaan ke faida dene ke nit nae tareeqe soch rahe hein
اسلام و علیکم ساحل صاحب ،
آپکی معلومات بہت دلچسپ ہو تی ہیں شازیہ نے بتایا کہ آپ بھی فلک ٹیم میں شامل ہوگئے ہو بہت مبارک ہو،
اس ہوٹل کو میں زرور ازماونگی پر ابی نہیں گرمیوں میں!!!