درامن میں کھلونا پستول سے ڈاکے کی ناکام کوشش

سوموار کی شام اب سے ساڑھے چار گھنٹے پہلے شام چار بجے درامن میں ایک شخص نے کھلونا پستول کی مدد سے ایک جیولری شاپ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی مگر وہ کچھ چرانے میں ناکام رہا۔اس کے بعد اس نے گھڑیوں کی دوکان کا شیشہ توڑا اور کچھ گھڑیاں چرائیں ۔کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔اس شخص کے گھر کی تلاشی کے بعد واردات میں استعمال ہونے والے کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔اس شخص نے دونوں وارداتوں میں اپنے جرم کا اقبال کر لیا ہے۔ Buskerud police. بسکے رود پولیس کے مطابق اس شخص نے اقبال جرم میں واردات کے دوران کھلونا پستول استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں