وسیم ساحل
برطانیہ کے ایک ماہر آثار قدیمہ نے دو گھر ڈھونڈ نکالنے کا دعویٰ کیا ہے جہاں ان کے مطابق حضرت عیسیٰ بچپن میں رہا کرتے تھے۔مقامی اخبار کے دنیا کے مطابق ریڈیونیورسٹی کے ڈاکٹر کین ڈارک نے کہا کہ فلسطین کے علاقے نزارتھ میں واقع اس گھر میں حضرت عیسیٰ پلے بڑھے تھے۔ ڈاکٹر کین کے مطابق ایک تاریخی تحریر میں بتایا گیا تھا کہ حضرت عیسیٰ کا گھر دو مزاروں کے درمیان اور ایک چرچ کے نیچے واقع ہے، وہ اس کھنڈر نما جگہ پر 2006ءسے تحقیق کررہے تھے۔ گھر کا بیشتر حصہ کھنڈر بن چکا ہے تاہم ایک بیرونی دروازہ تاحال بچا ہوا ہے۔
Waseem Sahil