پٹرول کے بغیر شمسی توانائی سے دنیا کے گرد چکر لگانا اپنی نوعیت کا تاریخی واقعہ ہو گا۔ Solar impulse 2 سولر امپلس ٹو نامی ہوائی جہاز نے سوموار کے رو ز ابو ظہبی سے اپنے سفر کا آغاز
کر دیا ہے۔اس میں دو سوس Swiss پائلٹ André Borschberg، Bertrand Piccard ہوں گے جو باری باری جہاز اڑائیں گے۔ہوائی جہاز اپنا سفر اس سال موسم گرماء میں ختم کرے گا اور دوران پرواز بارہ مرتبہ زمین پر لینڈ کرے گا۔یہ سفر پانچ ماہ میں مکمل ہو گا۔ہوائی جہاز کی ایک ہی سیٹ ہے جبکہ اسکا وزن ایک گاڑی کے برابر ہے۔جبکہ ہوائی جہاز کے پروں پر 17.000 شمسی توانائی کے سیل فکس ہیں۔
سولر امپلس Solar impulse نامی جہاز انڈیا نیو یارک اور چائنا میں لینڈ کرے گا۔اس کے بعد پھر دوبئی آئے گا۔اس کے بعد یہ بحیرہء اٹلانٹک کے اوپر پرواز کرے گا۔اس منصوبے میں پینسٹھ افراد شریک ہیں۔جن میں میٹریالوجسٹ اور مختلف انجینیئر شامل ہیں۔
NTB/UFN